حیدریہ ٹرسٹ پشاور کی جانب سے رمضان المبارک کا راشن پیکج تقسیم کر دیا گیا
سینکڑوں غرباء و مساکین کے خاندان مستفید ہوئے
حیدریہ ٹرسٹ پشاور کی جانب سے ماہ رمضان المبارک کا سالانہ راشن پیکج تقسیم کر دیا گیا ہے۔ گزشتہ روز رمضان المبارک میں غرباء و مساکین، بیوہ خواتین اور یتامیٰ کے خاندانوں میں سالانہ راشن پیکج کی تقسیم کا یہ مرحلہ بخیر و خوبی مکمل ہو گیا ہے۔ اس راشن پیکج سے سینکڑوں خاندان مستفید ہوئے ہیں حالانکہ اس مرتبہ بے پناہ مہنگائی کے باعث مستحقین کا بہت زیادہ رش تھا مگر الحمدللہ ٹرسٹ کے سرپرستوں اور بالخصوص درد دل رکھنے والے خواتین و حضرات کے نقد عطیات اور سامان جنس کی فراہمی کی وجہ سے یہ مشکل مرحلہ گزشتہ روز مکمل ہو گیا ہے۔ گزشتہ پورا ہفتہ صبح تا شام ”راشن پیکج“ کا تقسیم کا مرحلہ جاری رہا ہے۔ راشن پیکج آٹا، چاول، چائے، چینی، بیسن اور دالوں پر مشتمل تھا اور لاکھوں روپے کی اس راشن سکیم سے سینکڑوں کی تعداد میں غریب و نادار مستحق خاندانوں نے فائدہ اٹھایا۔
یاد رہے حیدریہ ٹرسٹ پشاور گزشتہ 41 سالوں سے ہی معاشرے کے پسے ہوئے طبقات کی تعلیم و تربیت اور بالخصوص معاشرتی سماجی فلاحی قومی جیسی خدمات میں مشغول رہتا ہے وہاں ہی اس سکیم سے جو کہ 1996 سے جاری ہے اور الحمدللہ اس سلسلہ خیر کو اب 28 سال ہو گئے ہیں اپنے پورے جوش و جذبے اور احترام سے جاری رکھے ہوئے ہے نیز مستحقین کی عزت نفس کا بھی خاص خیال رکھا جاتا ہے اور کسی قسم کی فوٹوگرافی نہیں کی جاتی ہے۔ اس موقع پر ٹرسٹ انتظامیہ نے ٹرسٹ ہذا کے تمام سرپرستوں، مہربانوں اور عطیہ دہندہ گان کا بے پناہ تعاون پر شکریہ ادا کیا ہے۔
طریقہ ادائیگی: نقد ادائیگی و بذریعہ ایزی پیسہ +92 318 6266477

حیدریہ ٹرسٹ کا کام آپ جیسے مخیر حضرات کے تعاون سے چلتا ہے۔ عطیہ دیجیے۔
