Surgery arranged for a sick and disabled child

بیمار و معذور بچہ کا آپریشن کروا دیا گیا — حیدریہ ٹرسٹ کی جانب سے مکمل شفایابی کیلئے دعا کی اپیل

حیدریہ ٹرسٹ پشاور کے شعبہ خدمت کو گذشتہ سال ایک بیمار و معذور بچہ متعارف کروایا گیا۔ جو کہ ہڈیوں کے ٹی بی کے موذی مرض میں مبتلا تھا۔ بچے کی عمر اس وقت 9 سال تھی۔ اور اس موذی مرض کے باعث وہ چلنے پھرنے سے بھی معذور ہو گیا تھا۔ جبکہ بچے کے والدین بھی اپنی غربت اور مفلوک الحالی کے باعث باقاعدہ علاج کروانے سے قاصر تھے۔

اور اس آگاہی کے بعد حیدریہ ٹرسٹ نے اس معذور بچے کا باقاعدہ اور مکمل علاج کروانے کا بیڑا اٹھایا۔ اور گذشتہ پورے سال کے دوران بچے کو متعدد ماہر ترین ڈاکٹروں سے چیک کروایا گیا۔ نیز کئی ایک میڈیکل ٹسٹ اور ایم آر آئی (M.R.I) وغیرہ بھی کروائے گئے۔ جن کی رائے تھی کہ بچے کو ہڈیوں کے ٹی بی کا موذی مرض لاحق ہو گیا ہے۔ نیز ریڑھ کی ہڈی شدید ترین طور پر متاثر ہو چکی ہے جس کے باعث بچے کا نچلا دھڑ مفلوج ہو چکا ہے اور اس کے علاج کے لئے ایک پیچیدہ ترین ”سرجیکل آپریشن“ درکار ہے تو ٹرسٹ انتظامیہ متحرک ہو گئی۔

نیز اس دوران ٹرسٹ کو ایک اور محرک علاج شخصیت نیز درد دل رکھنے والے ٹرسٹ کے دیرینہ رکن کی بھی خصوصی معاونت اور مزید خصوصی رابطوں کی وجہ سے ایک بین الاقوامی طبی معاونتی تنظیم (امامیہ میڈک انٹرنیشنل) اور ٹرسٹ ہذا کے ذیلی تعلیمی ادارہ ابوطالب ماڈل سکول کے اولین طالب علم اور ماشاءاللہ اب معروف آرتھوپیڈک سرجن پروفیسر ڈاکٹر کامران اصغر کی ماہرانہ سرپرستی بھی میسر آ گئی۔ ان لوگوں کی مشترکہ کوششوں سے اس معذور بچے کا باقاعدہ آپریشن کروا دیا گیا ہے الحمدللہ آپریشن کامیاب رہا۔ بچہ اب کافی بہتر ہے ٹرسٹ ہذا کے تمام بہی خواہوں سے بچے کی مکمل صحت یابی کیلئے دعا کی اپیل کی گئی ہے۔

ٹرسٹ انتظامیہ اس موقع پر جملہ سرپرستوں بالخصوص امامیہ میڈک انٹرنیشنل، جناب سید حامد حسین اور پروفیسر ڈاکٹر کامران اصغر کے خصوصی تعاون اور سرپرستی کرنے پر تہہ دل سے شکریہ ادا کرتی ہے۔

طریقہ ادائیگی عطیات: نقد ادائیگی و بذریعہ ایزی پیسہ +92 318 6266477

بیمار و معذور بچہ کا آپریشن کروا دیا گیا — حیدریہ ٹرسٹ کی جانب سے مکمل شفایابی کیلئے دعا کی اپیل

حیدریہ ٹرسٹ کا کام آپ جیسے مخیر حضرات کے تعاون سے چلتا ہے۔ عطیہ دیجیے۔

Scroll to Top