حیدریہ ٹرسٹ کی جانب سے ”مستحق طالبہ“ کو تعلیمی معاونت فراہم کر دی گئی — مستحق طالبہ کے جملہ بقایاجات ادا کر کے ”قیمتی تعلیمی سال“ بچا لئے گئے
حیدریہ ٹرسٹ رجسٹرڈ پشاور کے ”شعبہ تعلیم“ کو گذشتہ دنوں ایک سفید پوش، معذور، بیمار و لاچار شخص کی اپنی جماعت دہم کی طالبہ بیٹی کیلئے خصوصی تعلیمی معاونت کی درخواست موصول ہوئی۔ جس میں اس نے اپنے حالات بیان کرتے ہوئے آگاہ کیا کہ سائل ایک سفید پوش اور کاروباری شخصیت تھا مگر کاروبار میں خسارے اور بالخصوص ”فالج“ کے شدید حملے کے باعث معذور و لاچار ہو کے سخت ترین حالات اور مشکلات میں مبتلا ہے۔ جس کے باعث اس کے بچوں کی تعلیم بھی متاثر ہوئی اور وہ اس قابل نہیں کہ اپنی بچی کے سکول کے جملہ بقایاجات ادا کر پائے۔ ان حالات کی وجہ سے بچی کے قیمتی تعلیمی سال ضائع ہونے کا خدشہ ہے۔
ٹرسٹ انتظامیہ نے فوری طور پر تحقیق و تفتیش کروائی اور جملہ بیان کردہ حالات کی تصدیق کے بعد مذکورہ بچی کے تقریباً -/35000 روپے کے بقایاجات کی ادائیگی براہِ راست بچی کے سکول میں کر دی اور اس ”مستحق طالبہ“ کے قیمتی تعلیمی سال ضائع ہونے سے بچا لئے۔ اس موقع پر بچی کے معذور و لاچار والد نے ٹرسٹ انتظامیہ کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور دعائیہ کلمات سے بھی نوازا ہے۔
واضح رہے اس ضمن میں ٹرسٹ انتظامیہ کی جانب سے کی گئی تعلیمی معاونت کی اپیل پر ٹرسٹ کے کچھ مہربانوں نے بھی خصوصی عطیات سے نوازا جس کے لئے ٹرسٹ انتظامیہ ان کی انتہائی مشکور ہے۔
طریقہ ادائیگی عطیات: نقد ادائیگی و بذریعہ ایزی پیسہ +92 318 6266477

حیدریہ ٹرسٹ کا کام آپ جیسے مخیر حضرات کے تعاون سے چلتا ہے۔ عطیہ دیجیے۔
