ضروری وضاحت
گزشتہ روز میڈیا بالخصوص سوشل میڈیا پر ایک موقر جریدہ نے معروف قومی فلاحی ادارہ حیدریہ ٹرسٹ رجسٹرڈ پشاور کی جملہ قومی تعلیمی، فلاحی، سماجی، مذہبی و ملی خدمات و کارکردگی پر ایک مفصل مضمون شائع / پوسٹ فرمایا۔ جس کے لئے حیدریہ ٹرسٹ کی انتظامیہ موقر جریدہ کی مجلس ادارت / ٹیم کی تہہ دل سے ممنون و متشکر ہے مگر مذکورہ مضمون میں کچھ چیزیں سہواً لکھ دی گئی ہیں جو مبنی بر حقیقت نہیں ہیں جس سے ٹرسٹ ہذا کی ساکھ کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے لہٰذا ٹرسٹ انتظامیہ کی جانب سے وضاحتی بیان جاری کیا جاتا ہے
(1):۔ ٹرسٹ ہذا کی خدمات کا باقاعدہ آغاز 26 مارچ 1983ء سے ہوا جس کے مطابق ٹرسٹ ہذا کی خدمات کو جاری رکھے ہوئے 37 سال نہیں بلکہ 42 سال ہو گئے ہیں
(2):۔ حیدریہ ٹرسٹ رجسٹرڈ پشاور کے موجودہ سربراہ بمطابق آئین، قواعد و ضوابط معروف ماہر تعلیم جناب پروفیسر ملازم حسین صاحب ہیں نہ کہ جناب حیات علی میر صاحب، تاہم یقیناً بانی رکن ٹرسٹ ہیں اور معزز بورڈ آف ٹرسٹیز کے ارکان میں سے ایک معزز رکن ہیں۔
لہٰذا یہ وضاحتی بیان ٹرسٹ ہذا کے جملہ ممبران محترم، معزز بہی خواہ، خواتین و حضرات کی باقاعدہ اطلاع اور ریکارڈ کی درستگی کیلئے جاری کیا گیا ہے۔
طریقہ ادائیگی عطیات: نقد ادائیگی و بذریعہ ایزی پیسہ +92 318 6266477

حیدریہ ٹرسٹ کا کام آپ جیسے مخیر حضرات کے تعاون سے چلتا ہے۔ عطیہ دیجیے۔
