حیدریہ ٹرسٹ رجسٹرڈ پشاور کی جانب سے مستحق بچیوں میں ”سامانِ جہیز“ فراہم کر دیا گیا — ٹرسٹ انتظامیہ کو مستحقین کے رش کے باعث مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے
معروف قومی فلاحی ادارہ حیدریہ ٹرسٹ رجسٹرڈ پشاور کے ”شعبہ خدمت“ کو مستحق بچیوں کے والدین نے ”فراہمی سامانِ جہیز“ کیلئے رابطہ کیا کہ موجودہ بے پناہ مہنگائی کے باعث اکثر والدین سخت حیران و پریشان ہیں اور انہی حالات کے باعث ٹرسٹ انتظامیہ پر مستحقین کی دادرسی کیلئے شدید دباؤ ہے۔ تاہم ٹرسٹ کی معزز ایگزیکٹو کمیٹی کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں تمام موصولہ درخواستوں کی جانچ پڑتال کی گئی اور باوجود ٹرسٹ کے محدود وسائل کے مستحق بچیوں کے لئے سامانِ جہیز کی منظوری دی گئی جو الحمدللہ ان درخواست گذاران کو فراہم بھی کر دیا گیا ہے۔
ٹرسٹ انتظامیہ نے اپنے معزز اور دردِ دل رکھنے والے خواتین و حضرات سے ایک مرتبہ پھر خصوصی عطیات دینے کی گذارش کی ہے۔
طریقہ ادائیگی عطیات: نقد ادائیگی و بذریعہ ایزی پیسہ +92 318 6266477

حیدریہ ٹرسٹ کا کام آپ جیسے مخیر حضرات کے تعاون سے چلتا ہے۔ عطیہ دیجیے۔
