Wheelchair for an elderly patient

حیدریہ ٹرسٹ رجسٹرڈ پشاور کی جانب سے ایک اور معذور و بیمار مستحق مریض کو ”وہیل چیئر“ فراہم کر دی گئی ہے

معروف قومی و فلاحی ادارہ حیدریہ ٹرسٹ رجسٹرڈ پشاور کے شعبہ خدمت کو گذشتہ دنوں ایک بیمار اور معذور مریض کے متعلق آگاہ کیا گیا۔ یہ ضعیف اور بزرگ بھی ہیں نیز کوئی نرینہ اولاد بھی نہیں رکھتے اور مستحق و لاچار بھی ہیں اور معذوروں کے قومی شناختی کارڈ کے بھی حامل ہیں اور عرصہ دراز سے مریض ہیں اور دورانِ علاج اپنی ایک ٹانگ سے معذور ہو چکے ہیں۔ یہ بزرگ اپنی موجودہ ”وہیل چیئر“ جو کہ کافی بوسیدہ اور تقریباً ”ناکارہ“ ہو چکی ہے کے باعث سخت مشکلات کا شکار ہیں کیونکہ اپنے مخدوش مالی حالات کی وجہ سے نئی ”وہیل چیئر“ نہیں خرید سکتے۔

ٹرسٹ انتظامیہ کو مزید آگاہ کیا گیا ہے عشرہ محرم الحرام کے جلوسِ عزا میں شرکت کے دوران بوسیدہ وہیل چیئر سے گر کر مزید مجروح ہو گئے تھے اور ”وہیل چیئر“ بھی مکمل ناکارہ ہو گئی ہے۔ اب روزمرہ کی بنیاد پر کرائے کی ”وہیل چیئر“ استعمال کر رہے ہیں۔ جو کہ ان کی مشکلات میں مزید اضافہ کا باعث بن رہا ہے۔

ٹرسٹ انتظامیہ نے اس آگاہی کے بعد مذکورہ مریض کیلئے فوری طور پر نئی ”وہیل چیئر“ کی فراہمی کا فیصلہ کیا جو کہ مذکورہ بالا معذور مریض کو فراہم بھی کر دی گئی ہے۔

طریقہ ادائیگی عطیات: نقد ادائیگی و بذریعہ ایزی پیسہ +92 318 6266477

حیدریہ ٹرسٹ رجسٹرڈ پشاور کی جانب سے ایک اور معذور و بیمار مستحق مریض کو ”وہیل چیئر“ فراہم کر دی گئی ہے

حیدریہ ٹرسٹ کا کام آپ جیسے مخیر حضرات کے تعاون سے چلتا ہے۔ عطیہ دیجیے۔

Scroll to Top