Wheelchair provided to a disabled woman

حیدریہ ٹرسٹ پشاور کی جانب سے ایک اور معذور مریضہ کو ”وہیل چیئر“ فراہم کر دی گئی

معروف قومی فلاحی ادارہ حیدریہ ٹرسٹ رجسٹرڈ پشاور کا شعبہ خدمت آج کل متفرق خدمات کی ادائیگی کے ضمن میں بے حد مصروف و مشغول ہے جن میں تعلیمی، سماجی، طبی خدمات کے علاوہ خصوصاً سامانِ جہیز کی فراہمی کے امور کے باعث کافی دباؤ ہے اور ٹرسٹ ہذا الحمد للہ ہر ممکن حد تک مقدور بھر خدمات جاری رکھے ہوئے ہے۔ چند روز بیشتر پشاور کے ایک سفید پوش اور بزرگ خانوادے کی جانب سے درخواست برائے معاونت فراہمی ”وہیل چیئر“ موصول ہوئی جس میں گذارش کی گئی کہ اس بزرگ فیملی کی دیکھ بھال کا کوئی مناسب بندوبست نہیں نیز میاں بیوی دونوں بزرگ ہیں جبکہ خانوادے کی بزرگ خاتون ایک موذی مرض ”فالج“ کے باعث چلنے پھرنے سے معذور ہے لہٰذا اسکے علاج معالجے کیلئے ہسپتال / کلینک جانے کیلئے انہیں ایک عدد ”وہیل چیئر“ کی اشد ضرورت ہے۔ ٹرسٹ انتظامیہ نے تمام تر حالات کی تحقیق و تشخیص کے بعد ”وہیل چیئر“ کی فراہمی کا فیصلہ کیا اور درد دل رکھنے والے ٹرسٹ کے مہربانوں سے بھی اس ضمن میں معاونت و عطیات دینے کی ”خصوصی اپیل“ کی جس پر ٹرسٹ کے ایک معزز اور مستقل مہربان نے اپنا گراں قدر ”عطیہ خصوصی“ ارسال کر دیا اسی طرح ایک اور معزز مہربان نے بھی اپیل کو شرفِ قبولیت بخشتے ہوئے اپنا عطیہ ٹرسٹ کو ارسال فرما دیا۔ ٹرسٹ انتظامیہ نے عطیات موصول ہونے کے فوراً بعد ہی مطلوبہ ”وہیل چیئر“ خرید کر مذکورہ ”بزرگ فیملی“ کو فراہم کر دی۔ جنہوں نے سب کو اپنی پرخلوص دعاؤں سے نوازا ہے۔

ٹرسٹ انتظامیہ نے بھی اس موقع پر ان مہربان عطیہ دہندگان کیلئے کلماتِ تشکر کے ساتھ مزید توفیقاتِ حسنہ میں اضافے و صحت و سلامتی کیلئے دعا کی ہے۔

طریقہ ادائیگی عطیات: نقد ادائیگی و بذریعہ ایزی پیسہ +92 318 6266477

حیدریہ ٹرسٹ پشاور کی جانب سے ایک اور معذور مریضہ کو ”وہیل چیئر“ فراہم کر دی گئی

حیدریہ ٹرسٹ کا کام آپ جیسے مخیر حضرات کے تعاون سے چلتا ہے۔ عطیہ دیجیے۔

Scroll to Top