Two school years saved for a bright student

حیدریہ ٹرسٹ کی جانب سے ایک ہونہار طالبہ کے قیمتی تعلیمی سال محفوظ بنا دیئے گئے — ٹرسٹ ہذا کی جانب سے طالبہ کی سکول فیس کے جملہ بقایاجات ادا کر دیئے گئے

معروف قومی فلاحی ادارہ حیدریہ ٹرسٹ رجسٹرڈ پشاور کے شعبہ خدمت کو ایک سفید پوش معذور و بیمار مریض کی جانب سے درخواست تعلیمی معاونت برائے ادائیگی بقایاجات جماعت دہم کی طالبہ، جمع کروائی گئی۔ گذارش کی گئی کہ اگر طالبہ کے مطلوبہ بقایاجات بروقت نہ ادا کیے گئے تو طالبہ کو میٹرک کے سالانہ امتحانات میں شامل نہ ہونے دیا جائے گا جس سے طالبہ کے قیمتی (2) سال ضائع ہو جائیں گے۔

ٹرسٹ ہذا کی معزز ایگزیکٹو کمیٹی نے فوری طور پر شنوائی کرتے ہوئے تمام تر جملہ بقایاجات ادا کرنے کی منظوری دیتے ہوئے مطلوبہ (2) سالوں کی فیس سکول میں جمع کرا دی گئی اور طالبہ کے قیمتی تعلیمی سال محفوظ بنا دیئے گئے ہیں اور طالبہ اب باقاعدہ میٹرک کے سالانہ امتحان میں شریک ہو چکی ہے۔

ٹرسٹ انتظامیہ نے جملہ بہی خواہانِ ٹرسٹ سے طالبہ کی کامیابی و کامرانی کی دعا کی گزارش کی ہے۔

طریقہ ادائیگی عطیات: نقد ادائیگی و بذریعہ ایزی پیسہ +92 318 6266477

حیدریہ ٹرسٹ کی جانب سے ایک ہونہار طالبہ کے قیمتی تعلیمی سال محفوظ بنا دیئے گئے — ٹرسٹ ہذا کی جانب سے طالبہ کی سکول فیس کے جملہ بقایاجات ادا کر دیئے گئے

حیدریہ ٹرسٹ کا کام آپ جیسے مخیر حضرات کے تعاون سے چلتا ہے۔ عطیہ دیجیے۔

Scroll to Top