Technical education fees paid for two students

حیدریہ ٹرسٹ رجسٹرڈ پشاور کی جانب سے ”ہونہار طالب علموں“ کے مزید ”فنی تعلیمی اخراجات“ کی ادائیگی کر دی گئی

حیدریہ ٹرسٹ رجسٹرڈ پشاور کی جانب سے 2 ہونہار طالب علموں کی مزید فنی تعلیم (D.I.T) ڈپلومہ کورس کے ابتدائی سمسٹرز کی بھی ادائیگی کر دی گئی ہے۔ یاد رہے کہ یہ دونوں ہونہار طالب علم جماعت ہشتم سے ٹرسٹ کے شعبہ تعلیم کی معاونت سے زیر تعلیم ہیں اور میٹرک و ایف ایس سی کے امتحانات اعلیٰ نمبروں سے پاس کر چکے ہیں اور اب وہ موجودہ دور کی جدید فنی تعلیم / کمپیوٹر لیٹریسی میں ڈپلومہ حاصل کرنا چاہتے تھے مگر ان کے گھریلو حالات اس امر کی اجازت نہیں دے رہے تھے کہ وہ اپنے تئیں ان کورسز کی فیس کی ادائیگی کر سکیں جس پر انکے خانوادے نے ٹرسٹ ہذا سے رابطہ قائم کیا اور ان کورسز کیلئے مزید معاونت فرمانے کی استدعا کی جس پر ٹرسٹ انتظامیہ نے خصوصی طور پر معاونت کا فیصلہ کیا نیز عطیہ دہندگان سے رابطہ قائم کیا جس پر ٹرسٹ ہذا کے ایک معزز مربی و ممبر اس ضمن میں ہر ممکن حد تک معاونت کرنے پر بخوشی آمادہ ہوئے اور ان ہونہار طالب علموں کے ابتدائی سمسٹر کیلئے داخلے، بورڈ رجسٹریشن و ماہانہ فیس ادا کر دی۔

طالب علموں اور انکے خانوادے نے ایک مرتبہ پھر تہہ دل سے ٹرسٹ انتظامیہ کا ایک طویل عرصے سے معاونت فرمانے پر دعاؤں اور کلماتِ تشکر کا اظہار کیا۔ ٹرسٹ انتظامیہ نے بھی اس معزز سپانسر کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا نیز توفیقاتِ حسنہ میں مزید اضافے کی دعا فرمائی ہے۔

طریقہ ادائیگی عطیات: نقد ادائیگی و بذریعہ ایزی پیسہ +92 318 6266477

حیدریہ ٹرسٹ رجسٹرڈ پشاور کی جانب سے ”ہونہار طالب علموں“ کے مزید ”فنی تعلیمی اخراجات“ کی ادائیگی کر دی گئی

حیدریہ ٹرسٹ کا کام آپ جیسے مخیر حضرات کے تعاون سے چلتا ہے۔ عطیہ دیجیے۔

Scroll to Top