Annual results announced at Abu Talib Model School

ابوطالب ماڈل سکول کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا

کامیاب ہونے والے طلباء و طالبات میں انعامات کے ساتھ نقد عیدی بھی تقسیم کی گئی

حیدریہ ٹرسٹ رجسٹرڈ پشاور کے ذیلی تعلیمی ادارے ابوطالب ماڈل سکول کے سالانہ امتحانات برائے سال 26-2025 کے نتائج کا باقاعدہ اعلان کر دیا گیا۔ ایک خصوصی تقریب میں کامیاب ہونے والے پوزیشن ہولڈر طلبا و طالبات کو امتحانات میں بہترین کارکردگی دکھانے پر ٹرافیز، میڈلز اور اسناد سے نوازا گیا۔ ٹرسٹ ہذا کے ایک معزز ممبر کے تعاون سے گزشتہ عید الفطر کی مناسبت سے تمام طلبا میں نقد عیدی بھی تقسیم کی گئی۔

اس موقع پر والدین نے طلبا کے ساتھ اساتذہ سے ملاقات کرتے ہوئے اپنے بچوں کے نتائج کا جائزہ لیا اور اساتذہ نے والدین کے مختلف استفسارات کے ہر ممکن تسلی بخش جوابات دیئے۔

طریقہ ادائیگی عطیات: نقد ادائیگی و بذریعہ ایزی پیسہ +92 318 6266477

ابوطالب ماڈل سکول کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا

حیدریہ ٹرسٹ کا کام آپ جیسے مخیر حضرات کے تعاون سے چلتا ہے۔ عطیہ دیجیے۔

Scroll to Top