Education expenses paid for a deserving student

حیدریہ ٹرسٹ رجسٹرڈ پشاور کی جانب سے ”مستحق طالبہ“ کے مزید ”تعلیمی اخراجات“ کی ادائیگی کر دی گئی

حیدریہ ٹرسٹ رجسٹرڈ پشاور کی جانب سے ایک مستحق ہونہار طالبہ کی درخواست موصول ہوئی جس کے والد بیمار و معذور ہیں اور معاشی وسائل نہ ہونے کے باعث طالبہ کی سکول کی فیس ادا کرنے سے قاصر ہیں۔ درخواست موصول ہونے پر ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں پیش کی گئی اور جانچ پڑتال کے بعد درخواست کو منظور کرتے ہوئے طالبہ کے ”9 ماہ“ کی فیس ادارہ ہذا کے معزز رضاکار کے ذریعے سکول کے شعبہ مالیات میں جمع کرا دی گئی۔ یاد رہے کہ گزشتہ سالانہ امتحانات سے قبل بھی اس طالبہ کے دو سال کے تعلیمی اخراجات بابت 2023-24 اور 2024-25 کی ادائیگی بھی حیدریہ ٹرسٹ کی جانب سے کی گئی تھی۔

طالبہ اور اس کے خانوادے نے حیدریہ ٹرسٹ اور اس کے معاونین کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے۔

ٹرسٹ ہذا اپنے تمام درد دل رکھنے والے ممبران و جملہ خیر خواہان سے پرزور اپیل کرتا ہے کہ مستحق طلباء و طالبات کی تعلیمی معاونت میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور علم کی روشنی پھیلانے میں معاون ثابت ہوں۔

طریقہ ادائیگی عطیات: نقد ادائیگی و بذریعہ ایزی پیسہ +92 318 6266477

حیدریہ ٹرسٹ رجسٹرڈ پشاور کی جانب سے ”مستحق طالبہ“ کے مزید ”تعلیمی اخراجات“ کی ادائیگی کر دی گئی

حیدریہ ٹرسٹ کا کام آپ جیسے مخیر حضرات کے تعاون سے چلتا ہے۔ عطیہ دیجیے۔

Scroll to Top