ابوطالب ماڈل سکول کے مڈٹرم امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا — پیرنٹس ٹیچر میٹنگ (PTM) کا انتہائی خوشگوار ماحول میں انعقاد
حیدریہ ٹرسٹ رجسٹرڈ پشاور کے ذیلی تعلیمی ادارے ابوطالب ماڈل سکول (ATMS) کے مڈٹرم امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ سکول کی جانب سے والدین اور اساتذہ کے مابین بچوں کی تعلیمی کارکردگی کے بارے میں باقاعدہ ملاقات (PTM) کا انعقاد کیا گیا جس میں اساتذہ نے طالب علموں کے نتائج پر ان کے والدین کے ساتھ تبادلہ خیال کرتے ہوئے طلباء کے مثبت و منفی پہلوؤں کو اجاگر کیا۔ والدین نے بھی اس ملاقات میں بھرپور حصہ لیا اور بچوں کی تعلیمی میدان میں مزید بہتر کارکردگی دکھانے کیلئے اساتذہ کے ساتھ تعاون کرنے کا اعادہ فرمایا۔
اس موقع پر مینیجنگ ٹرسٹی محترم جناب پروفیسر ملازم حسین صاحب نے خصوصی طور پر سکول کا دورہ فرمایا اور اساتذہ سے مختلف معاملات پر استفسارات فرماتے ہوئے سکول کے معاملات میں مزید بہتری کیلئے اپنی ماہرانہ آراء پیش کیں اور متعدد ہدایات بھی جاری فرمائیں۔
طریقہ ادائیگی عطیات: نقد ادائیگی و بذریعہ ایزی پیسہ +92 318 6266477

حیدریہ ٹرسٹ کا کام آپ جیسے مخیر حضرات کے تعاون سے چلتا ہے۔ عطیہ دیجیے۔
