حیدریہ ٹرسٹ پشاور کیلئے گراں قدر عطیہ
معروف قومی فلاحی ادارہ حیدریہ ٹرسٹ (رجسٹرڈ) پشاور کی گزشتہ (45) سال سے جاری مخلصانہ، بے لوث خدمات سے متاثر ہو کر ایک قدر شناس اور علم دوست خاندان نے ٹرسٹ ہذا کے ذیلی تربیتی ادارہ کمپیوٹر سنٹر کو مزید جدید اور جامع خدمات کے حامل بنانے کیلئے اپنے خاندان کے ایک بزرگ محترم جناب سید شہریار حیدر مرحوم و مغفور کے ایصالِ ثواب کیلئے (10) عدد جدید (آل ان ون) کمپیوٹرز کا گراں قدر خصوصی عطیہ ارسال کیا جس سے دورِ جدید کی (آئی ٹی) کی خدمات و تعلیم و تربیت کو مزید جدت ملے گی۔
نیز حسبِ خواہش خاندان کمپیوٹر سنٹر کو جامع انداز میں ایک جدید کمپیوٹر ڈیجیٹل لیبارٹری میں ڈھالنے میں بھی مدد ملے گی۔ جس سے یقیناً نوجوان نسل مزید نئے اور جدید کورسز سے استفادہ کرنے کے قابل ہو گی۔
ٹرسٹ ہذا کے معزز بورڈ آف ٹرسٹیز نے اس گراں قدر عطیہ پر اپنی گہری مسرت کا اظہار فرمایا ہے۔ اور خانوادہ سید شہریار مرحوم و مغفور کے اس گراں قدر عطیہ پر دل کی گہرائیوں سے ”کلماتِ تشکر“ کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم و مغفور سید شہریار حیدر کے ایصالِ ثواب کیلئے دعائے مغفرت بھی فرمائی۔
طریقہ ادائیگی عطیات: نقد ادائیگی و بذریعہ ایزی پیسہ +92 318 6266477

حیدریہ ٹرسٹ کا کام آپ جیسے مخیر حضرات کے تعاون سے چلتا ہے۔ عطیہ دیجیے۔
