Collective Qurbani for Eid-ul-Adha

اجتماعی قربانی (فی سبیل اللہ) — حیدریہ ٹرسٹ پشاور میں غرباء و مستحقین کیلئے عیدالاضحیٰ کے موقع پر اجتماعی قربانی کا اہتمام کیا جائے گا

معروف قومی فلاحی ادارہ حیدریہ ٹرسٹ رجسٹرڈ پشاور کی جانب سے الحمدللہ امسال بھی غرباء، مساکین و مستحقین کیلئے عیدالاضحیٰ کے مقدس و مبارک موقع پر اجتماعی قربانی کا اہتمام کیا جائے گا۔ واضح رہے یہ اجتماعی قربانی خالصتاً فی سبیل اللہ اور برائے خوشنودی محمدؐ و آلِ محمدؐ ہوگی۔ اس قربانی کا اہتمام ٹرسٹ ہذا کے معزز بہی خواہوں، سرپرستوں اور عطیہ دہندگان کی جانب سے غیر مشروط طور پر صرف اور صرف غریبوں اور ناداروں کیلئے ہوگا۔ انشاءاللہ العزیز عیدالاضحیٰ پر اس ”سنتِ ابراہیمی“ کی ادائیگی کے بعد ٹرسٹ ہذا کے ریکارڈ کے مطابق مستحقین کے گھروں تک ٹرسٹ ہذا کے رضاکاران خود پہنچائیں گے۔

آپ سے بھی اس کارِ خیر میں بھرپور شرکت کی گذارش کی جاتی ہے۔

طریقہ ادائیگی عطیات: نقد ادائیگی و بذریعہ ایزی پیسہ +92 318 6266477

اجتماعی قربانی (فی سبیل اللہ) — حیدریہ ٹرسٹ پشاور میں غرباء و مستحقین کیلئے عیدالاضحیٰ کے موقع پر اجتماعی قربانی کا اہتمام کیا جائے گا

حیدریہ ٹرسٹ کا کام آپ جیسے مخیر حضرات کے تعاون سے چلتا ہے۔ عطیہ دیجیے۔

Scroll to Top