ماہِ مقدس ”محرم الحرام ۱۴۴۸ھ“ کا ”عشرہ اولیٰ“ انتہائی عقیدت و احترام سے تکمیل پا گیا ہے
حیدریہ ٹرسٹ پشاور کے ملحقہ شعبہ عزاداری ”انجمن خدام عزا“ کے زیر اہتمام خدمت عزا کا سلسلہ بھی حسب سابق جاری رہا
ماہِ مقدس ”محرم الحرام ۱۴۴۸ھ“ کا ”عشرہ اولیٰ“ الحمدللہ انتہائی جوش و خروش اور عقیدت و احترام کے ساتھ بخیر و خوبی تکمیل پا گیا ہے۔
حیدریہ ٹرسٹ رجسٹرڈ پشاور کے ملحقہ شعبہ عزاداری قدیمی ”انجمن خدام عزا“ پشاور کے زیر اہتمام بھی خدمت عزا کا سلسلہ جاری و ساری رہا۔ بالخصوص نشر و اشاعت مجالس عزا و جلوس ہائے عزا کے تمام پروگراموں پر مبنی مرکزی ”پوسٹر اور پمفلٹ“ (کتابچہ) کی بھی جدید انداز میں اشاعت کی گئی اور سوشل میڈیا میں بھی شائع کی گئی۔ مزید برآں عزاداروں کے استفادہ کیلئے انجمن کی جانب سے ساؤنڈ سسٹم و کراکری وغیرہ بھی فراہم کی گئیں۔
طریقہ ادائیگی عطیات: نقد ادائیگی و بذریعہ ایزی پیسہ +92 318 6266477

حیدریہ ٹرسٹ کا کام آپ جیسے مخیر حضرات کے تعاون سے چلتا ہے۔ عطیہ دیجیے۔
