حیدریہ ٹرسٹ کی جانب سے ایک مستحق بچی کو سامانِ جہیز فراہم کر دیا گیا
معروف قومی فلاحی ادارہ حیدریہ ٹرسٹ رجسٹرڈ پشاور کو ”فراہمی سامان جہیز“ کے سلسلے میں موصولہ متعدد درخواستوں کا معزز ایگزیکٹیو کمیٹی کے ایک اجلاس میں تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ان درخواستوں میں سے ایک سفید پوش مستحق گھرانے کی بچی بھی شامل تھی جس کے والد کثیر العیال ہونے کے باعث بمشکل اپنے گھرانے کی بنیادی ضروریات پورا کر رہے ہیں۔ اس درخواست کو ٹرسٹ کے ضوابط کو مدنظر رکھتے ہوئے منظور کیا گیا اور انکی بتائی ہوئی جہیز کی اشیائے ضروریہ فراہم کر دی گئیں جس پر انہوں نے ادارے اور اس کے معاونین کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے۔ یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل اسی گھرانے کی ایک بچی کا انتہائی موذی مرض سے حیدریہ ٹرسٹ کے تعاون سے کامیاب علاج بھی کروایا جا چکا ہے۔
ادارہ ہذا اپنے معزز کرم فرماؤں سے تعاون کی متفرق درخواستوں کی بھرمار کے باعث ادارے اور ان مستحق گھرانوں کی بڑھ چڑھ کر معاونت کرنے کی اپیل کرتا ہے۔
طریقہ ادائیگی عطیات: نقد ادائیگی و بذریعہ ایزی پیسہ +92 318 6266 477

حیدریہ ٹرسٹ کا کام آپ جیسے مخیر حضرات کے تعاون سے چلتا ہے۔ عطیہ دیجیے۔
