حیدریہ ٹرسٹ رجسٹرڈ پشاور کے بورڈ آف ٹرسٹیز کا اہم اجلاس منعقد ہوا — متعدد تعلیمی، فلاحی اور انتظامی فیصلے کیے گئے
معروف تعلیمی، فلاحی ادارہ حیدریہ ٹرسٹ رجسٹرڈ پشاور کے معزز بورڈ آف ٹرسٹیز کا ایک اہم اجلاس گذشتہ دنوں ٹرسٹ کے دفتر میں منعقد ہوا جس میں کارکردگی رپورٹ، انتظامی امور و اقدامات کا جائزہ لیا گیا نیز متعدد تعلیمی، سماجی بالخصوص فلاحی اقدامات کیلئے پالیسی مرتب کی گئی اور مزید بہتری کیلئے اقدامات اٹھانے کی منظوری دی اور اجلاس میں پیش کردہ 40ویں سالانہ آڈٹ رپورٹ کو بھی سراہا اور مثالی قرار دیا اور نئے جاری سال کیلئے بھی ”آڈٹ فرم“ کے نام اور تقرری کی منظوری دی۔
اجلاس میں ٹرسٹ ہذا کے مینیجنگ ٹرسٹی جناب پروفیسر ملازم حسین صاحب کے برادرِ محترم کی وفات پر دلی افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا گیا۔ یاد رہے کہ محترم مینیجنگ ٹرسٹی جناب پروفیسر ملازم حسین صاحب کے برادرِ محترم کی وفات پر ہر شعبہ زندگی کے جملہ سیاسی اور غیر سیاسی طبقات اور حلقوں نے پروفیسر صاحب کے گھر جا کر تعزیت کی۔ جن میں قابلِ ذکر شخصیت گورنر خیبر پختونخوا جناب فیصل کریم کنڈی بھی شامل ہیں جنہوں نے ان کے آبائی گھر جا کر تعزیت پیش کی اور ایصالِ ثواب کیلئے دعائے مغفرت کی۔
طریقہ ادائیگی عطیات: نقد ادائیگی و بذریعہ ایزی پیسہ +92 318 6266477

حیدریہ ٹرسٹ کا کام آپ جیسے مخیر حضرات کے تعاون سے چلتا ہے۔ عطیہ دیجیے۔
