حیدریہ ٹرسٹ رجسٹرڈ پشاور میں سالانہ ”جشن مولود کعبہ“ کا انعقاد کیا گیا
موالیان و نونہالان کی شرکت، منقبت و قصیدہ خوانی کی گئی، خصوصی کیک بھی کاٹا گیا
حیدریہ ٹرسٹ رجسٹرڈ پشاور کی بلڈنگ میں ۱۳ رجب المرجب یوم ظہور پرنور مولائے کائنات حضرت علی ابن ابی طالبؑ کے موقع پر سالانہ محفل میلاد بعنوان ”جشن مولود کعبہ“ کا انعقاد کیا گیا۔ نونہالان و موالیان حیدر کرار نے کثیر تعداد میں شرکت فرمائی۔ اس موقع پر نونہالان و نوجوانان اور بزرگ ثناء خواں حضرات نے محفل میں اپنے اپنے گلہائے عقیدت بارگاہ مولائے کائنات میں پیش کر کے محفل کو چار چاند لگا دیئے۔ محفل کے اختتام پر دعائیہ کلمات کے بعد ایک ”شاندار کیک“ بھی نعروں کی گونج میں کاٹا گیا۔
ٹرسٹ انتظامیہ نے جملہ مہمانان گرامی بالخصوص معزز سادات عظام کی آمد اور نونہالان کی کثیر تعداد میں اس پررونق اور روحانی محفل میں شرکت کرنے اور تعاون کرنے پر ”تشکر“ کے ساتھ دعائیہ کلمات کا اظہار کیا ہے۔
طریقہ ادائیگی عطیات: نقد ادائیگی و بذریعہ ایزی پیسہ +92 318 6266477

حیدریہ ٹرسٹ کا کام آپ جیسے مخیر حضرات کے تعاون سے چلتا ہے۔ عطیہ دیجیے۔
