Ramadan and Eid support for deserving Sadat families

مستحق نادار سادات خاندانوں کو خصوصی معاونت فراہم کر دی گئی

حیدریہ ٹرسٹ پشاور کی جانب سے مستحق نادار اور سفید پوش سادات خاندانوں کو خصوصی سالانہ معاونت کر دی گئی تاکہ وہ ماہ مبارک رمضان اور خصوصاً آمدہ عیدالفطر کیلئے ضروری مطلوبہ اشیاء کی خریداری کر سکیں۔ اس ضمن میں گزشتہ دنوں حیدریہ ٹرسٹ کی ایگزیکٹیو کمیٹی کا ایک اہم اجلاس ٹرسٹ کے دفتر میں منعقد ہوا، جس میں مستحق معاونت نادار سادات خاندانوں کی فہرست پیش کی گئی، جس پر غور و خوض اور معمولی ردوبدل کے بعد جملہ خاندانوں کو ٹرسٹ کے سادات فنڈز سے معاونت فراہم کر دی گئی، جس پر تقریباً 250000 روپے سے زائد کے اخراجات آئے ہیں۔ یاد رہے کہ معاونت سادات کا یہ سلسلہ ٹرسٹ کے قائم کردہ ”سادات فنڈ“ سے سارا سال مختلف مواقعوں پر جاری رہتا ہے۔

عسکری بینک اکاؤنٹ نمبر: A/C# IBAN PK79ASCM 0000-1416-5050-1254، ایزی پیسہ اکاؤنٹ نمبر: +923186266477

مستحق نادار سادات خاندانوں کو خصوصی معاونت فراہم کر دی گئی

حیدریہ ٹرسٹ کا کام آپ جیسے مخیر حضرات کے تعاون سے چلتا ہے۔ عطیہ دیجیے۔

Scroll to Top