Sadaqah wards off calamity: get a Trust Sadaqah box

”صدقہ“ دینا ستر بلاؤں کو رد کرتا ہے

اپنے صدقات کی ادائیگی کیلئے ٹرسٹ ہذا کے صدقاتی بکس (صندوقچی) حاصل فرمائیں

ربِ کریم اور ائمہ معصومینؑ کے فرامین سے یہ بات بالکل عیاں اور واضح ہے کہ آفات و بلیات و مشکلات اور بیماریوں سے بچاؤ کیلئے صدقات دیں، اور ویسے بھی آج کل کے دور اور حالات و واقعات بتا رہے ہیں کہ ہر قسم حادثات اور وباؤں سے محفوظ رہنے کیلئے زیادہ سے زیادہ صدقات کا سہارا لیا جائے کیونکہ آئمہ معصومینؑ کا بھی فرمانِ ذیشان ہے کہ صدقہ دینے سے اللہ رحمان و رحیم ”ستر بلاؤں“ کو رد کرتا ہے اور صدقہ دینے سے ایک حفاظتی حصار بن جاتا ہے۔ حیدریہ ٹرسٹ انتظامیہ نے انہی فرامین کی روشنی میں عوام الناس کی سہولت کیلئے صدقات، خیرات اور دینی تمسکات، یعنی سہمِ امام، سہمِ سادات، امام ضامن اور صدقاتِ امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کی بروقت اور مناسب ادائیگی کیلئے باقاعدہ طور پر ”صدقاتی بکس“ (صندوقچی) بنوا کر پہلے ہی متعارف کروا رکھی ہے۔ لہٰذا آپ سے گزارش ہے کہ یہ بکس / صندوقچی حاصل کرنے کیلئے ٹرسٹ ہذا کے دفتر سے رابطہ کریں اور اگر آپ چاہیں تو آپ کے گھروں، دفتروں یا دکانوں پر بھی بھجوائے جا سکتے ہیں، جو کہ ٹرسٹ ہذا کا مقررہ شخص اجراء کے بعد ہر تین ماہ کے بعد اسے وصول کرے گا اور بعد ازاں آپ کو باقاعدہ رسید اور وصولی کا خط بمعہ ”بکس / صندوقچی“ واپس بھیجا جائے گا۔ لہٰذا آپ سے گزارش ہے کہ یہ بکس صندوقچی وصول فرما کر باقاعدہ ممبرشپ حاصل فرمائیں۔ شکریہ

عسکری بینک اکاؤنٹ نمبر: A/C# IBAN PK79ASCM 0000-1416-5050-1254؛ ایزی پیسہ اکاؤنٹ نمبر: +923186266477

”صدقہ“ دینا ستر بلاؤں کو رد کرتا ہے

حیدریہ ٹرسٹ کا کام آپ جیسے مخیر حضرات کے تعاون سے چلتا ہے۔ عطیہ دیجیے۔

Scroll to Top