Request to organisers: send your Muharram programme details

السلام علیک یا ابا عبداللہ الحسینؑ

حیدریہ ٹرسٹ رجسٹرڈ پشاور جہاں سارا سال تعلیمی و فلاحی، سماجی، مذہبی اور قومی خدمات سرانجام دیتا رہتا ہے وہاں ہی ٹرسٹ اپنے ملحقہ قدیمی / ادارہ انجمن خدام عزا کے ذریعے خدمت عزاداری امام مظلوم میں بھی مصروف عمل رہتا ہے اور اس ضمن میں بہت سی خدمات پیش کرتا رہتا ہے جس کی جملہ تفصیلات عنقریب ایک علیحدہ رپورٹ میں پیش کی جائیں گی۔

فی الوقت چونکہ (ایام عزا عشرہ محرم الحرام) کی جملہ مجالس عزا و جلوس ہائے عزا کا تفصیلی قومی فلیکس پوسٹر اور کتابچہ (بک لٹ) تیاری کے مراحل میں ہیں۔ لہٰذا جملہ تعزیہ داران عزاداران اور بانیان مجالس اور اداروں سے گزارش کی جاتی ہے کہ وہ اپنے عزاداری کے جملہ پروگراموں کی تفصیلات جلد از جلد تحریری یا بذریعہ فون، موبائل یا (وٹس ایپ نمبر) بھجوا دیں۔

شکریہ

عسکری بینک اکاؤنٹ نمبر: IBAN PK79ASCM 0000-1416-5050-1254؛ ایزی پیسہ اکاؤنٹ نمبر: +923186266477

السلام علیک یا ابا عبداللہ الحسینؑ

حیدریہ ٹرسٹ کا کام آپ جیسے مخیر حضرات کے تعاون سے چلتا ہے۔ عطیہ دیجیے۔

Scroll to Top