Special treatment support for a disabled child

معذور بچے کی خصوصی معاونتِ علاج

حیدریہ ٹرسٹ رجسٹرڈ پشاور کے شعبہ خدمات سے گزشتہ ایام میں ایک مومن اور نادار غریب خانوادے نے رابطہ کیا کہ ان کے بچے کو جس کی عمر تقریباً 9 سال ہے اور بچہ 3 سالوں سے ایک عجیب و غریب بیماری میں مبتلا ہے اور گزشتہ 3 سالوں سے ہڈیوں کی کمزوری پیچیدہ بیماری (ٹی بی) میں مبتلا ہونے کے باعث اب مکمل معذور ہے اور چلنے پھرنے کے قابل نہیں رہا بلکہ بچہ رفعِ حاجت کی ادائیگی کے قابل بھی نہیں رہا۔ کافی علاج کروا چکے ہیں مگر مخدوش حالت اور غربت کے باعث مکمل علاج اور طبی معائنے کروانے سے بھی قاصر ہیں۔ ٹرسٹ انتظامیہ کو ان حالات سے آگاہی کے بعد کافی تشویش لاحق ہوئی۔ مزید تفتیش کے بعد موجودہ علاج کے طریقۂ کار سے آگاہی حاصل کی گئی اور اسی دوران رب کریم نے ٹرسٹ کو ایک دیرینہ رکن اور گہرا درد دل رکھنے والی ایک شخصیت کی معاونت بھی میسر آ گئی جس کے بعد ٹرسٹ کے کارکنان نے رابطہ کر کے بچے کے والدین کو آگاہ کیا کہ ٹرسٹ کا شعبہ خدمتِ صحت، ان شاء اللہ العزیز اس بچے کا مکمل علاج کروائے گا جس کے بعد اس معذور بچے کو جو کہ 9 سال کا ہے اور ماشاء اللہ انتہائی معصوم سا اور پیارا و خوبصورت ہے کو متعدد طبی اداروں اور ماہرین سے چیک کروایا گیا ہے نیز مزید مشاورت کے بعد متعدد جدید ٹسٹ وغیرہ کروائے گئے تو معلوم ہوا کہ بچے کو دراصل ہڈیوں کی (ٹی بی) کا موذی مرض لاحق ہے جس نے اس کی ریڑھ کی ہڈی اور بالخصوص نچلے حصہ کو مفلوج کر دیا ہے جس کے باعث بچہ چلنے سے بھی معذور ہو گیا ہے۔ اب ماشاء اللہ ٹرسٹ ہذا اپنے معزز دیرینہ رکن و معاون اور ٹرسٹ کے رضاکار کارکنان کی خصوصی معاونت سے بچہ کا علاج باقاعدہ طور شروع کر دیا گیا ہے اور علاج کے اگلے مرحلے میں اس معذور بچے کا ریڑھ کی ہڈی کا آپریشن بھی کروایا جائیگا۔

آپ سے اس معذور بچہ کی مکمل صحت کی دعا کی گزارش کے ساتھ یہ اپیل بھی کی جاتی ہے کہ آپ بھی ٹرسٹ ہذا کی خدمات میں معاونت و سرپرستی کیلئے آگے بڑھیں اور ہر ممکن حد تک اپنے عطیات اور عملی رضاکارانہ معاونت سے ٹرسٹ ہذا کو نوازیں۔

ایزی پیسہ اکاؤنٹ نمبر: +92 318 6266477

معذور بچے کی خصوصی معاونتِ علاج

حیدریہ ٹرسٹ کا کام آپ جیسے مخیر حضرات کے تعاون سے چلتا ہے۔ عطیہ دیجیے۔

Scroll to Top