حیدریہ ٹرسٹ کا ”ٹیلنٹ ہنٹ“ کا منصوبہ
معروف قومی تعلیمی فلاحی ادارہ حیدریہ ٹرسٹ رجسٹرڈ پشاور گزشتہ 40 سالوں سے زائد عرصے سے نادار غریبوں، ضرورت مندوں، سفید پوش خاندانوں کو سارا سال مختلف النوع اور متفرق تعلیمی، فلاحی، سماجی اور مذہبی و قومی خدمات فراہم کرتا رہتا ہے وہاں ہی قوم و ملت کے ہونہار طلبہ و طالبات کی تعلیمی ترقی کی حوصلہ افزائی و معاونت کیلئے بھی اقدامات اٹھاتا رہتا ہے۔ گزشتہ سالوں سے ہونہار اور باصلاحیت طلبہ و طالبات کی مزید حوصلہ افزائی کیلئے ”صلاحیت کی فوقیت“ کے عنوان سے ”ٹیلنٹ ہنٹ“ کا منصوبہ شروع کیا ہوا ہے جس کے تحت اعلیٰ تعلیم کے حصول کے حامل باصلاحیت، ہونہار، اعلیٰ ترین نمبروں اور گریڈز کے حامل طلبہ و طالبات میں مزید ذوق و شوق اور مزید اعلیٰ کے اہداف کا جذبہ مزید نکھارنے اور ابھارنے کیلئے ان کو ”جدید ترین لیپ ٹاپ“ بطور انعام دینے کا منصوبہ تشکیل دیا ہے۔ اور خصوصاً ان کی مزید حوصلہ افزائی کیلئے ان کو یہ انعام مرکزی جامع مسجد میں جمعۃ المبارک کے ”اجتماع“ میں دینے کا فیصلہ کیا ہوا ہے۔ جو یقیناً ان ہونہار طالب علموں کیلئے ایک ”یادگار اعزاز“ کا باعث ہوگا اور ان کو ہمیشہ یاد رہے گا جس کے باعث ان میں مزید کامیابیاں حاصل کرنے کا جذبہ مزید اجاگر ہوگا۔
ایزی پیسہ اکاؤنٹ نمبر: +92-318 6266477

حیدریہ ٹرسٹ کا کام آپ جیسے مخیر حضرات کے تعاون سے چلتا ہے۔ عطیہ دیجیے۔
