Ongoing support for victims of the central mosque bombing

مرکزی جامع مسجد خودکش دھماکہ کے متاثرین کی تاحال معاونت کا سلسلہ جاری ہے — متاثرین کی طبی، تعلیمی اور راشن فراہمی کی مسلسل معاونت ابھی تک جاری ہے

معروف قومی تعلیمی، فلاحی اور سماجی خدمات کے حامل ادارہ حیدریہ ٹرسٹ پشاور کی جانب سے دلخراش اور ناقابلِ فراموش سانحہ مرکزی جامع مسجد کوچہ رسالدار کے متاثرہ خاندانوں کے افراد کی طبی، تعلیمی اور راشن کی فراہمی کا سلسلہ پورے تسلسل سے ابھی تک جاری ہے۔ یاد رہے کہ ٹرسٹ ہذا متاثرین کی طویل عرصہ گزرنے کے باوجود بھی خدمت و معاونت کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

ابھی بھی کچھ مجروحین کے علاج کا سلسلہ اور ادویات کی فراہمی کے علاوہ، ایک شدید ترین مجروح کی بچی (جو کہ اب باقاعدہ ملازمت یا کاروبار کرنے کے قابل نہیں ہے) ایک اور سید جو کہ شدید مجروح ہوا ہے اور اب باقاعدہ کام پر جانے کے قابل اور ملازمت کرنے کے قابل بھی نہیں رہا ہے بلکہ ملازمت بھی اسی وجہ ختم ہو گئی ہے اور گھر پر ہی ہوتا ہے کا علاج بھی جاری ہے ٹرسٹ ہذا ابھی تک تسلسل سے اس خانوادے کو راشن کی معاونت جاری رکھے ہوئے ہیں۔

ٹرسٹ انتظامیہ ہذا اپنے مہربانوں اور معاونین سے اپیل کرتی ہے کہ آپ بھی ٹرسٹ ہذا کی معاونت مزید عطیات فراہم کرنے سے کریں، تاکہ مزید خدمات مزید بہتر انداز سے کی جا سکے۔

ایزی پیسہ اکاؤنٹ نمبر: +92 318 6266477

مرکزی جامع مسجد خودکش دھماکہ کے متاثرین کی تاحال معاونت کا سلسلہ جاری ہے — متاثرین کی طبی، تعلیمی اور راشن فراہمی کی مسلسل معاونت ابھی تک جاری ہے

حیدریہ ٹرسٹ کا کام آپ جیسے مخیر حضرات کے تعاون سے چلتا ہے۔ عطیہ دیجیے۔

Scroll to Top