قابلِ مثال اقدام
حیدریہ ٹرسٹ رجسٹرڈ پشاور کی جانب سے گزشتہ 41 سالوں سے ”خلق خدا“ کیلئے جو تعلیمی، فلاحی، سماجی خدمات انجام دی جا رہی ہیں ان پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ٹرسٹ ہذا کے ”کاروان خیر العمل“ میں ایک بنگش خاندان نے اپنی قابل مثال سرپرستی، تعاون کا عملی مظاہرہ پیش کرتے ہوئے ٹرسٹ ہذا کی گزشتہ 28 سالوں سے جاری راشن سکیم میں اپنا گراں قدر حصہ (دامے، درمے، قدمے) کے مصداق پیش کیا۔ اس درد دل رکھنے والے خانوادے جنہوں نے اگرچہ ابھی کچھ عرصہ پہلے ہی حیدریہ ٹرسٹ کی باقاعدہ رکنیت حاصل فرمائی ہوئی ہے اپنے قیمتی نقد مالی عطیات کے علاوہ ٹرسٹ کی رمضان المبارک کی راشن سکیم کے لئے (سامان جنس، چاول، چائے، چینی، گھی، آئل، بیسن، دالیں، شربت اور زنانہ ملبوسات) کی صورت میں پیش کیا۔ یہ نیک بخت خانوادہ اس کے علاوہ بھی سال بھر وقتاً فوقتاً ٹرسٹ ہذا کے فلاحی کاموں میں اپنے عطیات، زنانہ و مردانہ کپڑوں کے سوٹ اور شوز کی صورت میں بھی اپنا خصوصی حصہ ڈالتا رہا ہے نیز بعض اوقات (نذر و نیاز) کی صورت میں بھی اپنا حصہ یہ پیش کرتا رہتا ہے حالانکہ یہ خانوادہ کوئی بہت زیادہ امیر و کبیر اور صاحب ثروت نہیں ہے، زیادہ تر افراد خاندان ملازمت پیشہ لوگ ہیں۔ بقول خانوادے کے یہ اپنے جملہ وسائل اپنی ”بزرگ والدہ محترمہ“ کے سامنے پیش کرتا ہے اور وہ ”بزرگ خاتون“ ان وسائل میں سے غرباء و مساکین اور حق سادات و اہلبیت اطہار نکال کر ٹرسٹ ہذا کی خدمات پر اپنے ”بے پناہ اعتماد“ کا اظہار فرماتے ہوئے ٹرسٹ انتظامیہ کو ارسال کر دیتی ہیں۔ ٹرسٹ انتظامیہ نے اس خانوادے کے اس بے پناہ اعتماد اور خصوصی عطیات دینے پر دلی شکریہ ادا کیا ہے۔
نیز اس ”مثالی خانوادے“ کے جملہ افراد کی صحت و سلامتی اور دن دگنی رات چوگنی ترقی کیلئے دعائیہ کلمات کا اظہار کیا ہے نیز اس امید کا بھی اظہار کیا ہے کہ انشاء اللہ العزیز ”مزید خانوادے“ بھی ٹرسٹ ہذا کے ”کاروان خیر العمل“ میں شامل ہو کر اپنا گراں قدر حصہ ڈالیں گے۔
طریقہ ادائیگی: نقد ادائیگی و بذریعہ ایزی پیسہ +92 318 6266 477

حیدریہ ٹرسٹ کا کام آپ جیسے مخیر حضرات کے تعاون سے چلتا ہے۔ عطیہ دیجیے۔
