معروف عالم دین علامہ فیصل رضا عسکری آف کراچی کی حیدریہ ٹرسٹ پشاور آمد
ٹرسٹ کی کارکردگی سے آگاہی حاصل فرمائی، خصوصی دعا سے بھی نوازا
وطن عزیز پاکستان کے مشہور عالم دین اور خطیب جناب علامہ فیصل رضا عسکری آف کراچی گزشتہ دنوں معروف تعلیمی و فلاحی اور سماجی ادارہ حیدریہ ٹرسٹ رجسٹرڈ پشاور میں تشریف لائے اور ٹرسٹ انتظامیہ سے ٹرسٹ کی تعلیمی و فلاحی سماجی اور قومی و ملی خدمات سے آگاہی حاصل فرمائی۔ علامہ صاحب ٹرسٹ کی جاری خدمات سے کافی متاثر ہوئے اور کارکردگی کو سراہا۔
نیز اس موقع پر اپنی خصوصی دعاؤں سے بھی نوازا اور مہمانوں کی کتاب (وزیٹر بک) میں اپنے دلی تاثرات بھی تحریر فرمائے اور کلمات تحسین کے ساتھ خصوصی دعاؤں کو بھی ضبط تحریر میں لائے۔
اس موقع پر انہوں نے ٹرسٹ انتظامیہ کو بھی اپنی دینی، مذہبی اور تبلیغی خدمات، نیز قم مقدسہ (ایران) میں اپنے قائم کردہ ادارہ (التبیان مرکز علم و عمل) کے تعارف اور کارکردگی سے بھی آگاہ فرمایا۔
طریقہ ادائیگی عطیات: نقد ادائیگی و بذریعہ ایزی پیسہ +92 318 6266477

حیدریہ ٹرسٹ کا کام آپ جیسے مخیر حضرات کے تعاون سے چلتا ہے۔ عطیہ دیجیے۔
