Continuing treatment for a patient with a lung condition

حیدریہ ٹرسٹ پشاور کی جانب سے ایک ”خصوصی مریضہ“ کے علاج کا سلسلہ تاحال جاری ہے

قومی ادارہ حیدریہ ٹرسٹ رجسٹرڈ پشاور کی انتظامیہ کو گزشتہ دنوں پشاور کے ایک انتہائی سفید پوش خاندان نے اپنی ”مریضہ بچی“ کے خصوصی علاج میں معاونت کیلئے رابطہ کیا اور آگاہ کیا کہ ان کی بچی ایک عجیب و غریب اور الجھی ہوئی بیماری میں مبتلا ہے اور ہر وقت ”گہرے بخار“ میں رہتی ہے جبکہ ماہر ڈاکٹرز بچی کو ”موذی مرض ٹی بی“ میں مبتلا ہونے کا اندیشہ ظاہر کر رہے ہیں اور اب تک کئی ایک ڈاکٹرز اور ہسپتالوں میں ”چیک اپ“ بھی کروا لیا گیا ہے اور متعدد لیبارٹریوں سے ٹیسٹ بھی کروائے جا چکے ہیں اور ان مراحل کے دوران ان کا کافی پیسہ خرچ ہو چکا ہے نیز وہ قرض دار بھی ہو گئے ہیں جبکہ ابھی یہ علاج گورنمنٹ کے صحت کارڈ پر مکمل نہیں ہو پا رہا۔ مختلف لیب ٹیسٹ کروانے کے مراحل ابھی تک جاری ہیں۔ جس پر ٹرسٹ انتظامیہ نے اپنے ایک خصوصی اجلاس میں تمام تر حالات سے آگاہی حاصل کرنے کے بعد بچی کا مکمل علاج کروانے کا فیصلہ کیا اور گزشتہ دو ماہ سے مریضہ بچی کا علاج میں جاری ہے۔

ٹرسٹ انتظامیہ خصوصی دعاؤں کی اپیل کے ساتھ ساتھ قوم کے درد دل رکھنے والے مہربانوں اور ٹرسٹ کے عطیہ دہندگان سے خصوصی عطیات دینے اور معاونت فرمانے کی گزارش کرتا ہے۔

طریقہ ادائیگی عطیات: نقد ادائیگی و بذریعہ ایزی پیسہ +92 318 6266477

حیدریہ ٹرسٹ پشاور کی جانب سے ایک ”خصوصی مریضہ“ کے علاج کا سلسلہ تاحال جاری ہے

حیدریہ ٹرسٹ کا کام آپ جیسے مخیر حضرات کے تعاون سے چلتا ہے۔ عطیہ دیجیے۔

Scroll to Top